حافظ سعید کے معاملہ پر شواہدملے توکاروائی کی جائے گی، گیلانی

اسلام آباد ۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ بھارت کامیاب رہا‘ بھارت اور امریکہ نے حافظ سعید کے معاملہ پر شواہد دیئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ‘ آئی ایس آئی کا سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہئے یہ تاثر غلط ہے کہ حسین حقانی کو ہم نے فرار کرایا لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھارت اور امریکہ سے باہمی تعلقات ہیں حافظ سعید سے متعلق شواہد ہیں تو پاکستان کو دیئے جائیں، پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات سولہ اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے مذاکرات میں حافظ سعید کے معاملہ پر بھی بات ہوگی۔

امریکہ حافظ سعید کے سر کی قیمت لگانے کے بجائے ہم سے بات کرے‘ حافظ سعید کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی ملاقات میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہوئی ہے بھارت سے معمول کی تجارت دونون ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے اس سے خطے میں خوشحالی آئے گی چین نے بھی مشورہ دیا ہے کہ بھارت سے تجارت کریں وزیر اعلیٰ پنجاب نے توانائی کانفرنس کی میزبانی کی درخواست کی ہے وہ توانائی کانفرنس میں شرکت کریں گے توانائی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے تمام فریقوں اور ماہرین کی رائے لی جائے گی۔

بجٹ میں عوام کو سب سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ نیٹو اور ایساف سے تعلقات کے بارے میں پارلیمنٹ جائزہ لے رہی ہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حسین حقانی کو ہم نے فرار کرایا حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں تھا عدالت نے نکلوایا۔ پیپلزپارٹی میں کوئی بغاوت نہیں ہے سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں اور چلنا بھی چاہئے سرائیکی صوبے پر کام کررہے ہیں سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے

Comments are closed.

(will not be published)