لاہور (خبرنگار+ سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے `سافر 131روپے سبسڈی فراہم کریگی اورسالانہ11 ارب 79کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایاجائے گا، جس کا فائدہ صرف لاہور کی دو فیصد سے بھی کم آبادی اٹھائی گئی۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا کہ تحریک احتساب شروع ہو نے سے پہلے ہی درباریوں کی چیخیں نکلناشروع ہو گئی ہیں۔ قوم سب چوروں اور لیٹروںکا کڑا احتساب چا ہتی ہے۔دوسروں کو مشورے دینے کی بجا ئے خواجہ سعد رفیق ریلوے کی حالت درست کر نے کی طر ف توجہ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا کہ تبدیلی ایکسپریس چل پڑی ہے، خیبر پی کے میں بلدیاتی نظام دوسرے صوبوں کے لئے مثال بنے گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔پی پی147سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات میں اضافہ کرنے والی نواز لیگ کی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے عمران خان کی کال پر ملک بھر میں 7اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک حتمی ثابت ہو گی۔