Our Announcements
Sorry, but you are looking for something that isn't here.
کچھ عرصہ پہلے کاشف عباسی نے اپنے ایک پروگرام میں چودھری نثار سے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی لندن میں رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں یکلخت 1.2 بلین ڈالر یعنی 1200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے متعلق سوال کیا کہ یہ رقم کہاں سے آئی تو چودھری نثار کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے!
کچھ دن پہلے نواز شریف کے دوسرے بیٹے حسین نواز نے جاوید چودھری کے پروگرام کل تک میں وضاحت کی کہ میفیر، پارک لین اور لندن ھائٹس کے فلیٹ ان کے ہیں اور اس کے لیے اس نے خود یہ رقم حسن نواز کو دی تھی۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ ان کی قیمتیں اس سے کم ہیں جتنی بتائی جا رہی ہیں۔ پروگرام یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
جہاں تک قمیتوں کی بات ہے تو قارئین صرف لندن ھائٹس کے فلیٹس کی قمتیں آنلائن چیک کرلیں۔ دنیا کے مہنگے ترین ان فلیٹس میں سے ہر ایک کی قیمت کم از کم 200 سے 250 ملین ڈالر ہے۔
حسین نواز کے پاس خود یہ دولت کہاں سے آئی؟؟ اسکی وضاحت اس نے یوں کی کہ ” ہم سعودی عرب بلکل خالی ہاتھ گئے تھے۔ وہاں میں نے 2005 میں اپنے کچھ دوستوں اور بینکس سے قرضہ لیا۔ جس پر ایک ایسی مل خریدی جو بند پڑی تھی۔ اس کو میں نے چلایا اور صرف چند سال میں اتنا نفع حاصل کر لیا کہ نہ صرف سارے قرضے چکتا کر لیے بلکہ لندن میں اپنی تین آف شور کمپنیاں کھول لیں اور اپنے بھائی حسن نواز کو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے لیے رقم دی۔” ۔۔۔ یہ اس کے بیان کا خلاصہ ہے۔ http://www.pakfb.com/kal-tak-
اب آپ کو کچھ دلچسپ اعدادوشمار پیش کرتےہیں۔
سعودی عرب میں موجود ہل میٹل جس کو حیسن نواز بیچ چکے ہیں کتنا کما سکتی ہے ذرا یہ موازنہ چیک کیجیے۔
حسن نواز کی سعودی عرب میں قائم کردہ ہل مٹل سٹیل کمپنی دنیا کی 100 بڑی سٹیل کمپنیوں میں بھی شامل نہیں۔ اس کی کل سالانہ پیدوار کمپنی پروفائل کے مطابق 5 سے 10 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ جبکہ کمپنی ملازمین کی تعداد 385 یا اس سے کچھ اوپر ہے۔
حسن نواز نے اگر 1200 ملین ڈالر اپنے بھائی کو دئیے ہیں تو اپنی تین کمپنیوں کے لیے بھی کچھ رکھے ہونگے۔ فرض کریں اپنے پاس 500/600 ملین ڈالر بھی رکھے تو کم از کم دونوں بھائیوں کے پاس 1800 ملین ڈالر کی کل رقم موجود ہے۔
اس نے کمپنی کتنا قرض لے کر کھولی تھی؟؟ جو اس نے نہ صرف لوٹا دیا بلکہ اپنے لیے بھی 2000 یا 1800 ملین ڈالر کے قریب رقم بچا گیا؟؟؟
کیا واقعی انکو کسی نے محض قرضہ حسنہ کے طور پر 1000 سے 2000 ملین ڈالر دے دئیے تھے؟؟
اوپر بتائی گئی کمپنیوں میں روسی کمپنی کا شرح منافع سال 2014/15 میں سب سے زیادہ رہا۔ اس نے 1 کروڑ 60 لاکھ ٹن سے زائد سٹیل کی پیدوار پر تقریبا 800 ملین ڈالر کا خالص نفع حاصل کیا۔
لیکن حسین نواز صاحب کی چھوٹی سی کمپنی نے 6 سال میں کم از کم 2000 ملین ڈالر کا ناقابل یقین منافع حاصل یقینا کوئی نہ کوئی ریکارڈ توڑا ہوگا۔ اوپر بتایا گیا ہے کہ اسکی سالانہ پیدوار 5 سے 10 لاکھ ٹن ہے۔ اس حساب سے اس نے فی 10 لاکھ ٹن کم از کم 350 ملین ڈالر کمائے؟
کہیں حسین سٹیل کو سونے میں تو تبدیل نہیں کر رہے تھے ؟
حسین نواز فرما رہے تھے ” سٹیل کے کام میں کہ ہمارا خاندانی تجربہ ہے اور میں نے ایک سکریپ کمپنی خرید کر جو بند پڑی تھی اللہ کے فضل سے چلائی اور یہ منافع حاصل کیا ” ۔۔۔
یہ لوگ کب تک پاکستانیوں کو بے وقوف بناتے رہینگے؟
Posted by admin in Maryam Nawaz-Robber Phoolan Devi of Pakistan, Nawaz & Shahbaz Sharif's Business Scams, Nawaz Dangerous, Nawaz Sharif & Kashmiri Biradari, Nawaz Sharif :Abbaji Da Nikama Puttur.", Nawaz Sharif Dangerous Man, NAWAZ SHARIF DICTATOR, NAWAZ SHARIF FAMILY TURPITUDE, NAWAZ SHARIF LOAN SCAM, Nawaz Sharif Malcontent, NAWAZ SHARIF MUZZLES PRESS, NAWAZ SHARIF SAGA OF ABSOLUTE & CHRONIC CORRUPTION, NAWAZ SHARIF THIEF, NAWAZ SHARIF US & SAUDI AGENT, Nawaz Sharif US Agent, Nawaz Sharif's Petrol Hoarding Money Making Scam, PIA Destruction By Nawaz Sharif, RAW SPIES IN NAWAZ SHARIF EMPLOYMENT, RIGGED ELECTION 2013, Western Intelligence Agents-Nawaz Sharif & Pervez Rasheed on April 18th, 2016
Maryam Nawaz Sharif,Daughter of the Prime Minister of Pakistan.Offshore Companies in British Virgin Islands,St.Kitts,Nevis
Several Billion Dollars of Pakistani Taxpayers & 200 Million Poor Pakistanis Survival Money Stolen
<
p style=”text-align: center;”>Read Panama Papers