Our Announcements

Not Found

Sorry, but you are looking for something that isn't here.

Posts Tagged عاشق

زندگی سعید قر یشی ڈلاس ٹیکساس

       زندگی

537988_X4tTlM4T-1اک معمہ ہے پر اسرار ہے ایسا کیوں ہے

زندگی جیسے کہ اک بار ہے ایسا کیوں ہے

بات بنتی ہی نہیں راز کہ کھلتا ہی نہیں

نسل آدم ہی سزاوار ہے ایسا کیوں ہے

وہ تو اچھا ہے جو آ یا نہیں اس دنیا میں

او ر  جو آیا ہے وہ لاچار ہے ایسا کیوں ہے

مر کہ ہی جانا ہے جنت میں جنھیں جانا ہے

موت کیوں راہ کی د یوا ر ہے ایسا کیوں ہے

درد دل بانٹنے نکلو تو یہی لگتا ہے

جیسے ہر شخص ہی بےزار ہے ایسا کیوں ہے

 درس دیتے ہیں محبت کا اگر لوگ تو پھر

ہر کوئی د ر پۓ آ ز ا ر ہے ایسا کیوں ہے

کوئی ایسا ہے فرشتوں کو بھی جو مات کرے

دوسرا سخت گنہگار ہے ایسا کیوں ہے

ہر خو شی پر رہے بیتاب یہ گرنے کے لیے

غم کہ لٹکی ہوی تلوار ہے ایسا کیوں ہے

رات کیوں دن کے تعا قب میں لگی رہتی ہے

پھول کے ساتھ لگا خا ر  ہے ایسا کیوں ہے

مر ے اس پیا ر  کے بدلے میں جو چھم چھم برسے

ترے طعنو ں کی جو بوچھاڑ ہے ایسا کیوں ہے

حسن کو چا ھیۓ وہ بھی تو کبھی پہل کرے

صرف عاشق ہی طلبگار ہے ایسا کیوں ہے

جس کو کہتی ہیں بڑ ے فخر سے قومیں غیرت

ہم نے  بیچی سر بازار ہے ایسا کیوں ہے  

 

,

No Comments